ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: شرالی چیک پوسٹ پر  پھلوں کے درمیان گوشت چھپا کر سپلائی کرنےوالی سواری سمیت تین گرفتار

بھٹکل: شرالی چیک پوسٹ پر  پھلوں کے درمیان گوشت چھپا کر سپلائی کرنےوالی سواری سمیت تین گرفتار

Tue, 15 Jun 2021 20:48:11    S.O. News Service

بھٹکل:15؍جون(ایس اؤ نیوز)پھل سپلائی کرنے والی سواری میں جانوروں کا گوشت سپلائی کئے جانے کا شرالی چیک پوسٹ پولس نے پتہ لگاتے ہوئے سواری سمیت تین ملزموں کو اپنی تحویل میں  لے لیا ہے۔

تربوز سمیت مختلف پھلوں کو لےکر ایک سواری ہوناور سے بھٹکل کی طرف جارہی تھی۔  سواری میں قریب 500کلو گرام  گوشت چھپا کر لےجانے کی مصدقہ اطلاع پر پولس نے سواری کو شرالی چیک پوسٹ پر روک دی اور جانچ کی تو پھلوں کے اندر گوشت چھپا کر لے جانے کا  معاملہ سامنے آیا۔

گوڈس سواری میں جانوروں کا گوشت غیرقانونی طورپر سپلائی کرنےو الے ہانگل کے مولیٰ علی باشا ، جیلانی غوث محی الدین اور بھٹکل کے مظفر کو  پولس نے گرفتار کیا ہے اور  مضافاتی پولس تھانہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: